17 اپریل 2010 - 19:30

یورپ میں آزادی کا نعرہ اور انسانی حقوق کی پاسداری کے کھوکھلے نعروں کو فرانس اور اٹلی کے بعد اب جرمنی میں بھی دیکھا جا سکتا ہے جہاں جرمنی کے سیاستدانوں نے بھی برقع پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا

جرمنی کی سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ لالے اخوان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جرمنی میں بھی برقع پرپابندی لگائی جائے۔ جرمن اخبار کے مطابق لالے اخوان کا کہنا ہے کہ جرمنی میں تعلیمی اداروں، دفاتر، بینکوں اور ہوائی اڈوں کے اندر برقع پہننے پر پابندی عائد کی جانی

چاہئے‘ تاہم ان کو جماعت کے ایک رکن نے تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی کے مسلمانوں پر نام نہاد روشن خیالی مسلط نہیں کی جاسکتی اور مسلمانوں کو اپنےمذہب کے مطابق زندگی گزارنے کا پورا حق دینا چاہئے۔

/152